بنگلورو،6؍فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے عہدہ سے مستعفی ہونے سے آج صاف انکار کردیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔
گورنر کے تحریک شکریہ پر ہوئی بحث پر آج اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کانگریس پر زبردست حملہ کیا اور ان کے خلاف درج معاملات کو غلط اور بے بنیاد کہتے ہوئے ان مقدمات کو مسترد کردیا۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جب تک وزیراعظم مودی اور امیت شاہ کی انہیں تائید حاصل ہے، انہیں وزیراعلیٰ کے عہدہ سے کوئی ہٹا نہیں سکتا۔